۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سید مناظر حسین نقوی

حوزہ/ الایمان فاؤنڈیشن کے سربراہ مرحوم الحاج محب علی ناصر نے ہندوستان میں ضرورتمندوں کی امداد اور مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس کی تاسیس کے لئے عظیم الشان کارنامے انجام دیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاونڈیشن لکھنو و مقیم مشھد مقدس ایران کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی ہمدرد قوم ،خادم ملت الحاج جناب محب ناصر کے انتقال پرملال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی شیعوں میں یکجہتی کو بڑھاوا دینے میں صرف کردی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے؛

باسمہ تعالی

انا للہ وانا الیہ راجعون

 مرحوم خدمت خلق کے جذبے کو رکھتے تھے اور بے نظیر شخصیت جناب حاجی محب علی ناصر انکے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، مرحوم نے اپنی حیات میں ممبی کے مومنین کے لئے کافی خدمات انجام دیں اور حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی حفظه الله کے مالی امور کے وکیل تھے ہندوستان میں دینی امور کی امداد رسانی میں قابل تعریف کردار انجام دئے اسی طرح خوجہ شیعہ اثناعشری جماعت کے قابل اعتماد سکریٹری میں سے تھے، مرحوم نے اپنی پوری زندگی شیعوں میں یکجہتی کو بڑھاوا دینے میں صرف کردی، اور نجفی ہاؤس ممبی میں واقع الایمان فاؤنڈیشن کے سربراہ ہوتے ہوئے پورے ہندوستان میں ضرورتمندوں کی امداد اور مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس کی تاسیس کے لئے عظیم الشان کارنامے انجام دیئے، یقینا مرحوم اپنے بچوں کے لئے مہربان اور شفیق باپ اور اپنے دوستوں کے شفیق دوست تھے ، میں ان کے اہل خاندان مخصوصا ان کے فرزند ارجمند جناب محمد علی ناصر کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ خداوند متعال میں دعا گو ہوں کہ مرحوم کو جوار معصومین ع  میں جگہ عطا کرے ، اور اپنے سائہ رحمت و مغفرت سے نوازے اور تمام ارادتمندوں کو صبر جمیل اجر جزیل عنایت فرمائے۔

شریک غم
سید مناظر حسین نقوی 
جنرل سکریٹری
الجواد فاونڈیشن لکھنو 
مقیم مشھد مقدس ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .